Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

مقامی ‏ سینئر ‏ صحافی ‏کی ‏کو رونا ‏ سے ‏موت ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /23 اپریل 2021 
==============================
ضلع کے کرنجا کلاں بلا ک کے کافر پور گاؤں کے رہنے والے سنیئر صحافی بچولال ویشوکرما کورونا کی زد میں آنے سے علاج کے دوران دیر شام ضلع اسپتال میں موت ہو گئی۔صحافی کی موت کی خبر ملتے ہی لوگ غمگین ہو گئے۔جمعہ کی الصبح سے ہی صحافیوں کے علاوہ سماجی اور سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے صحافی کے اہل خانہ سے بات کر صبر دلایا اور اپنی تعزیت پیش کی۔
واضح ہو کہ صحافی بچولال ویشوکرما گزشتہ 20سالوں سے صحافت کے شعبے میں اپنی خدمات دے رہے تھے۔موجودہ وقت میں وہ وارانسی سے شائع ایک ہندی روزنامہ اخبار کیلئے رپورٹنگ کرتے تھے۔گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر کورونا کی جانچ کرائی تو رپورٹ مثبت آنے پر علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل ہوئے۔ضلع اسپتال میں علاج کے دوران سانس لینے میں زیادہ تکلیف ہونے سے گزشتہ دیر شام موت ہو گئی۔صحافی کی موت کی خبر ملتے سنسنی پھیل گئی۔اس سلسلے میں صحافی محمد خالد کی صدارت میں منگدپور موڑ واقع ایک کتاب کی دکان پر صحافیوں نے تعزیتی میٹنگ کر مرحوم صحافی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مغفرت کی دعا کی گئی۔اس موقع پر دیویندر یادو،دیپک مشرا،پریم چندر یادو،وریندر یادو،پروین سنگھ،عطاء اللہ،دھننجے ویشوکرما،دیپک ویشوکرما،ہیمنت یادو سمیت دیگر صحافی موجود رہے۔