Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

جمعہ ‏کی ‏ رات ‏8 ‏ بجے ‏ سے ‏ دوشنبہ ‏ صبح ‏7 بجے ‏ تک ‏ کرونا ‏ کرفیو ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /23 اپریل 2021. 
==============================
کورونا وائرس پر موثر قابو کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما نے جمعہ کی شام 8بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک ضلع میں کورونا کرفیو لگانے کی ہدایت دی ہے۔
انھوں نے انتظامی افسران اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت دیا ہے کہ کورونا کرفیو کے دوران ایمرجنسی خدمات،صحت خدمات،صفائی وغیر ہ سے منسلک اہلکار کے علاوہ کسی بھی طرح کی آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ان دو دنوں میں ضلع میں فائر برگیڈ کے ذریعے نگر پالیکا،پنچایت،گاؤں پنچایت سطح پر صاف صفائی مہم چلا کر سینٹائز کیا جائے گا۔انھوں نے ضلع کے سبھی علاقوں میں ماسک لگانا یقینی بنائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماسک نہیں لگانے والوں کو پکڑ کر حکومت کی ہدایت کے مطابق جرمانہ وصولا جائے اور انھیں سختی سے ماسک لگانے کی ہدایت دی جائے۔ہفتہ اور اتوار کے روز سبھی مذہبی پروگرام کو گھر کے اندر ہی کیا جائے گا۔پہلے سے طے شادیوں کیلئے بند ہال میں 50لوگ اور کھلے میدان میں 100لوگوں کے ساتھ ماسک،سینٹائز،معاشرتی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے اجازت دی گئی ہے۔انھوں نے ہدایت دیا کہ سرکاری،پرائیویٹ اسپتالوں اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں آکسیجن کی سپلائی کیلئے ڈرگ انسپکٹر اپنے سطح پر کاروائی یقینی بنائیں گے۔