Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

ڈاکٹر ممتاز احمد خان اردو تحریک کے عظیم قائد تھے ‏. ‏. ‏

از/ :مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی/صدائے وقت. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ڈاکٹر ممتاز احمد خان صاحب سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر بہار یونیورسٹی مظفرپور ساکن باغ ملی حاجی پور ویشالی اچھے استاذ، بہترین نقاد اور اردو تحریک کے عظیم قائد تھے،
 انہوں نے انجمن ترقی اردو کے پلیٹ فارم سے
 اردو کی ترویج واشاعت اور ترقی کے لیے بہت کام کیا انہوں نے اردو دوستوں کی ایک مضبوط ٹیم تیار کی. جس میں انوارالحسن وسطوی جیسے اردو کے کہنہ مشق ادیب اور ڈاکٹر مشتاق احمد مشتاق، ڈاکٹر عارف حسن وسطوی، ڈاکٹر محمد صباءالہدی، ڈاکٹر عبداللطیف جیسے انکے شاگرد تھے جو انکے دست و بازو بن کر کام کرتے تھے. ڈاکٹر صاحب کی ٹیم میں سید مصباح الدین احمد، نذرالاسلام نظمی، ظہیرالدین نوری، نسیم احمد ایڈووکیٹ تھے جو انکے مشورے اور ہدایت کے مطابق کاموں کو آگے بڑھاتےتھے اللہ رب العزت ان سب کو صبر اور تو فیق دےکہ وہ ان کے چھوڑ ے ہوئے کاموں کو آگے بڑھاتے رہیں.
ڈاکٹر صاحب نے اپنا تحریری اثاثہ بھی بہت چھوڑا ہے وہ بڑے نقاد اور اقبالیات کے  ماہر تھے. انکی آ خری کتاب قندیلیں حال ہی میں طبع ہوکر آئی تھی جو انکی آخری کتاب ثابت ہوئ. انہوں نے اپنی نگرانی میں میرے اوپر حاجی پور میں سمینار کروایا، ڈاکٹر راحت حسین کی کتاب ثناء الہدی قاسمی کی ادبی خدمات کی تقریب اجراء کی صدارت فرمائ. میری ادبی تحریر یں بھی انکی حوصلہ افزائی اور تحریک کے نتیجے میں وجود پذیر ہوئیں. وہ اپنے شاگردوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے. ان کے انتقال کی خبر پر میں نے ان کے شاگردوں کودھاڑیں مار کر روتے ہوئے دیکھا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین