Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

کولڈرنک ‏ نہ ‏دینے ‏پر ‏ دکان ‏ اور ‏گراہک ‏میں ‏ تنازعہ ‏. ‏. ‏. ‏ دکاندار ‏کو ‏ ماری ‏گئ ‏گولی ‏. ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /23 اپریل 2021.
==============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے پورن پور گاؤں میں دیر شام کولڈ ڈرنک دینے سے منع کرنے پر ہوئے تنازعہ میں شہ زور نے دکاندار کو گولی مارکر زخمی کر دیا۔معاملے میں کوتوالی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے شیام جیت یادو کی چائے اور کولڈ ڈرنک کی دکان ہے۔دکان پر شیام جیت کی بیٹی شالو بھی بیٹھتی ہے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ شام گاؤں کا ایک شہ زور پیوش کانت دکان پر پہنچ کر کولڈ ڈرنگ مانگنے لگا۔کسی بات کو لیکر لڑکی نے منع کر دیا تو شہ زور ناراض ہو کر لڑکی پٹائی کر چلا گیا۔کچھ وقت بعد دکاندار پہنچا تو بیٹی نے پورے معاملے سے آگاہ کرایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دکاندار نے شہ زور کو گاؤں سے پکڑ کر پٹائی کر دی اور وہیں پر دونوں میں جم کر کہا سنی بھی ہوئی۔دیر شام دکاندار دکان کو بند کرنے کی تیاری کر رہا تھا،اسی دوران ملزم پیوش کانت یادو موقع پر پہنچ کر ناجائز طمنچہ سے گولی چلا دی جس سے شیام جیت معمولی زخمی ہو گیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کو گھر سے گرفتار کر لیا۔