Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

کان ‏میں ‏ ہیڈ ‏ فون ‏ لگا ‏کر ‏ ریلوے ‏ ٹریک ‏پر ‏چلنے والا ‏ نوجوان ‏ ٹرین ‏کی ‏زد ‏میں ‏. ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /23 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے مڑاؤں گاؤں میں گزشتہ دیر شام کھانے کے بعد ہیڈفون کر لگا کر ریلوے ٹریک پر چہل قدمی کرنے گئے نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع جمعہ کی الصبح اہل خانہ کو ہوئی تو کہرام مچ گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا اشونی چودھری 23ولد چھوٹے لال چودھری روزانہ کھانے کے بعد گھر کے قریب سے گزری ریلوے ٹریک پر چہل قدمی کرنے جاتا تھا۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام کو بھی کھانے کے بعد نوجوان ہیڈفون لگا کر ٹریک کی طرف چلا گیا۔خدثہ ظاہرہ کیا گیا کہ ٹریک پر چلتے وقت ہیڈفون کی وجہ سے ٹرین کی آواز نہیں سنائی دی اور وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔جمعہ کی الصبح اہل خانہ نیند سے بیدا رہوئے نوجوان کو گھر میں نہ پاکر کسی انہونی کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کی طرف گئے جہاں اس کی لاش دیکھتے ہی کہرام مچ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔