Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

دو ‏ موٹر ‏ سائیکل ‏ سوار ‏نا معلوم ‏ گاڑی ‏کی ‏زد ‏میں ‏ آ ‏کر ‏ذخمی ‏. ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /23 اپریل 2021. 
==============================
شاہ گنج قصبہ کے چھتائی موڑ کے قریب گھریلو سلینڈر لیکر جا رہے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دیکر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے کٹار گاؤں کے رہنے والے سیلیش 17ولد رام دھنی اور یوراج19ولد امرت لال جمعہ کی دوپہر میں گھر کی گیس ختم ہونے پر سلینڈر لیکر قصبہ کے چھتائی گاؤں واقع ایجنسی پر جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار دونوں نوجوان گاؤں سے کچھ پہلے ہی پہنچے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے دونوں سڑک کنارے کھڈے میں جا کر شدید زخمی ہو گئے۔راہگیروں کی اطلاع پر پہنچے مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔