Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 1, 2021

جگدیش پور ضلع پنچایت حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے مؤثر نفاذ کی ضرورت. ۔. شمیم . احمد ایڈوکیٹ

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ 
+++++++++++++++++++++++++++++
مشہور سماجی کارکن شمیم احمد ایڈوکیٹ اعظم گڑھ کے  حلقہ جگدیش پور سےضلع پنچایت ممبر  امیدوار ہیں۔انہون نے عوامی ملاقات کے دوران اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگدیش پور کا حلقہ ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے بہت پچھڑا ہوا ہے،جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں اب تک جو لوگ نمائندگی کررہے تھے،انہوں نے علاقے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی،یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے لیے جو اسکیمیں آتی ہیں ہیں،وہ علاقے کے لوگوں تک پہنچ نہیں پاتی ہیں۔
 شمیم احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی جگدیش پور حلقے کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور دھرم اور مذہب سے اوپر اٹھ کر جگدیش پور مہا پردھانی حلقہ کے تمام گاؤوں کو ترقی کا موقع فراہم کیا جائے ساتھ ہی کوشش کی جائے کہ حلقہ کے تمام لوگوں تک حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ پہنچایا جائے۔