Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 22, 2021

الحاج حسن احمد قادری ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء بہار کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت*


ممبئی.. مہاراشٹر  /صدائے وقت /22 اپریل 2021پریس ریلیز. 
===============≠=============
جناب الحاج حسن احمد قادری ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء صوبہ بہار اور رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند کا معمولی علالت کے بعد آج صبح 11/بجے دوران گفتگو انتقال ہوگیا۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون 
مرحوم کے سانحہ ارتحال سے علمی حلقوں بالخصوص جماعتی احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔
نماز جنازہ بعد نماز مغرب خانقاہ مجیبیہ میں ادا کی گئی اور وہیں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ۔
الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے  مرحوم کے انتقال پر اہنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحاج حسن احمد قادری ایک طویل عرصے سے جمعیۃ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے ، مرحوم نے پہلے متحدہ ریاست بہار  جس کے بطن سے  ایک اور ریاست 'جھارکھنڈ' وجود میں آئی ہے  کے ، اور بعد میں  صوبہ بہار کے ناظم اعلیٰ اور جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے طویل خدمات انجام دی ہیں ۔   پٹنہ جنکشن سے متصل مدنی مسافر خانہ میں واقع جمعیۃ علماء کا دفتر مرحوم کا دن رات کا مرکز تھا جہاں سے وہ ملک و قوم کی خدمت انجام دیتےتھے۔  غیر معمولی صفات و خصوصیات کے حامل، مدنی خاندان سے گہرا تعلق رکھتے تھے، آپ کی عظیم  ملی اورسماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ الحاج گلزار احمد اعظمی نے مرحوم کے انتقال کو ملت اسلامیہ ہند،جمعیۃ علماء ہند بالخصوص جمعیۃ علماء لیگل سیل کے لئے عظیم خسارے سے تعبیر کیا،اور کہا کہ بہار میں دہشت گردی کے مقدمات کے لئے میرے رابطہ کی ایک مضبوط کڑی تھے،مرحوم ایک ادنیٰ سی درخواست پر ملزمین کے لواحقین، وکلاء اور مقدمات کے سلسلہ میں ہر ممکن کوشش کر نے اسے دریغ نہیں کرتے تھے۔جناب اعظمی نے مرحوم کے پسماندگان اور متعلقین سے تعزیت مسنونہ پیش کی، اور کہا کہ اس موقع پر سچی بات تو یہ ہے کہ ہم سب قابل تعزیت ہیں۔ 
الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب نے
ائمہ مساجد، ذمہ داران مدارس اور جماعتی احباب سے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔
منجانب: دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر