Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 22, 2021

پرائیویٹ ‏ ڈاکٹر ‏کو ‏ رنجش ‏کے ‏چلتے ‏ ماری ‏گئ ‏گولی ‏. ‏. ‏ حالت ‏ نازک ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /22 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے دھور ائل گاؤں کے رہنے والے ڈاکٹر کو کلینک سے واپس لوٹتے وقت بھادو بازار میں نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔گولی چلنے کی آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے کھیتاسرائے کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ضلع اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا جہاں حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ڈاکٹر اکھلیش کا اعظم گڑھ ضلع کے دیدار گنج تھانہ تحت بھادو بازار میں کلینک ہے۔گزشتہ روز مریض زیادہ ہونے پر دیر شام کلینک بند کر موٹرسائیکل سے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی بازار پار کر سنسان مقامی پر پہنچے،پہلے سے موجود نامعلوم بدمعاشوں نے انھیں روک کر گولی مار دی۔گولی چلنے کی آواز سنتے ہی گاؤں پردھان سمیت مقامی لوگ پہنچ گئے اور زخمی حالت میں علاج کیلئے کھیتاسرائے کے پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرنے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وار انسی ریفر کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔اہل خانہ پورے معاملے کو پنچایت الیکشن کی رنجش بتا رہے ہیں۔