Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 22, 2021

قصبہ ‏ شاہگنج ‏میں ‏کو رونا ‏ سے ‏موت ‏پر ‏افرا ‏تفری ‏. ‏. ‏ عوام ‏ بیچین ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت 22 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج قصبہ کے شری رام پور محلہ کے رہنے والے شخص کی کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد علاج کے دوران جمعرات کے روز موت ہونے سے افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے مہیندر کمار 52ولد کنہیالال کی گزشتہ اتوار کے روز طبیعت خراب ہونے پر کمیونٹی صحت مرکز پر کورونا کی جانچ کرائی گئی تھی جہاں رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر انھیں ہوم آیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ جمعرات کے روز گھر میں ہی سانس لینے میں تکلیف ہونے پر اہل خانہ علاج کیلئے کمیونٹی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔کورونا کے مثبت مریض کی موت کی خبر ملتے ہی جہاں کنبہ میں کہرام مچا ہوا ہے وہیں محلہ میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیاہے۔