Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 22, 2021

بارات ‏لیکر جارہی ‏کار ‏بے قابو ‏ ہوکر ‏ پلٹی ‏. ‏. ‏7 ‏ افراد ‏ زخمی ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت 22 اپریل 2021. 
=============================
منگرا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے رائے بریلی۔جونپور شاہراہ پر گڑیا گاؤں کے قریب پرتاپ گڑھ سے بہار جا رہی بارات میں شامل ایک کار بے قابو ہو کر کھڈے میں پلٹ گئی جس کے سبب میں ڈرائیور سمیت کار میں سوار سات افراد زخمی ہو گئے۔راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے سہودر پور سے گاڑی نمبر UP32UB0187سے ڈرائیور محمد اکرم 34نصف درجن باراتیوں کو لیکر بہار کے چھپرا جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ کار ضلع کی سرحد میں داخل ہو کر شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ تیز رفطار کی وجہ سے بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی۔حادثہ میں ڈرائیور محمد اکرم کے علاوہ کار میں سوار پردیپ شرما56،کومل شرما20،آشوتوس شرما15،نیتا شرما25،شیوانشو شرما30اور اونی شرما4زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی زخمیوں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو گاڑی سے باہر نکالا۔ادھر راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے سبھی کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔