Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 1, 2021

‎ ‎فارم ‏ ہاؤس ‏میں ‏نکاح نہیں ‏ پڑھائیں ‏گے ‏علماء . ‏

*سماج میں پھیل رہی تمام برائیوں پر قدغن لگانے کے لیے علماء اور سماج کے ذمہ داران نے اٹھایا بڑا قدم، فارم ہاؤس میں نکاح نہیں پڑھائیں گے علماء*
نئی دہلی:- (یکم اپریل بروز جمعرات). /صدائے وقت. 
=====≠========================
چاندن ہولہ کے مکھیا حاجی نور محمد پردھان جی کے ہاؤس پر *اصلاح معاشرہ کمیٹی ساؤتھ دہلی* کے بینر تلے امام و علماء کی سماجی ذمہ داران کےساتھ ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی، *میٹنگ کا آغاز مولانا محمد راشد کی تلاوت اور قاری محمد عارف قاسمی کی نعت پاک سے ہوا،*
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے *مفتی محمد عارف دہلوی* نے کہا کہ معاشرے میں جو حالات بن رہے ہیں وہ انتہائی نقصاندہ ثابت ہو رہے ہیں، ہماری نوجوان نسل *شراب نوشی و دیگر خرافات* میں اس وقت حد سے تجاوز کر چکی ہے، اگر ہم‌ علماء اور آپ سماج کے ذمہ دار حضرات یوں ہی بیٹھے اس بے حیائی کا تماشا دیکھتے رہے تو یاد رکھو *روز قیامت* اس غفلت کے ہم جوابدہ ہوں گے، اور ہم سے ہمارے ماتحتوں کے بارے میں سوال رب کی بارگاہ میں ضرور ہوگا، لہذا ہم‌سب اپنی ذمہ داریوں کا احساس اپنے اندر پیدا کریں، 

سماجی مکھیا حاجی نور محمد پردھان جی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ علماء کی اس پہل‌ کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور سماج میں پھیل رہی برائیوں کے خلاف ہم اس مہم میں علماء کا شانہ بشانہ ساتھ دیں گے، موصوف حاجی پردھان نے سماج کے ذمہ داران کو مخاطب کرکے علی الاعلان کہا کہ *"ہم آئندہ اپنے بچوں کے نکاح مسجد میں ہی پڑھوائیں گے، فارم ہاؤس میں قطعاً نکاح نہیں ہونگے"* حاجی پردھان کی اس پہل کا *"اصلاح معاشرہ کمیٹی"* کے جملہ اراکین و موجود سماجی شخصیات نے پرزور انداز میں تائید کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اور اس فیصلے کو خوب سراہا، اس موقع پر سماجی کارکنان کی ٢١ افراد پر مشتمل ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی *جو کہ حکومت سے منظور شدہ ہوگی* اور سماجی تمام خرابیوں کو زیرِ نظر رکھتے ہوئے زمینی سطح پر گلی گلی محلہ محلہ کام کریگی انشاءاللہ،

*مولانا شکیل احمد (ٹنکی والی مسجد مہرولی) و محمد عارف قاسمی* نے کہا کہ باہم اتحاد کے ساتھ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش و جدوجہد کریں، *یقیناً ہدایت کے پروانے تو رب العالمین کی جانب سے عطاء ہوتے ہیں،* دیگر سماجی شخصیات نے بھی اس موقع پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، *آئندہ 7 اپریل کو ہونے والے عظیم الشان اجلاس عام میں شرکت کو یقینی بنایا گیا*

*منعقدہ میٹنگ میں مولانا محمد عمر قاسمی (صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی ساؤتھ دہلی) مولانا حبیب اللہ، قاری شکیل احمد، مفتی محمد عرفان، مفتی آفتاب عالم قاسمی، مولانا محمد اقبال چھترپور، مولانا محمد محسن قاسمی، مولانا محمد شاکر ندوی، مولانا محمد ناصر حسین، امام جامع مسجد ستبڑی، حافظ محمد قاسم، اسلم‌ خان صاحب، محمد اسرائیل، بھٹو خان صاحب، حاجی محمد عثمان، حاجی محمد الیاس وغیرہ سینکڑوں سماجی شخصیات نے شرکت کی*

*رپورٹ:← محمد عارف قاسمی*
*(نائب صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی ساؤتھ دہلی)*
*7017538803*