Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 17, 2021

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏کے ‏ اسٹاف ‏کی ‏ کرونا ‏ جانچ ‏ کیمپ ‏کا ‏انعقاد ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع. 
17 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++
ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس میں کرنجاکلاں بلاک کے صحت مرکز کی ٹیم کے ذریعے افسران، اساتذہ اور عملے کا کورونا جانچ کیا گیا۔ 
یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے یونیورسٹی اساتذہ پروفیسر دیوراج، ڈاکٹر پرمود یادو، ڈاکٹر پنیت دھون، ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ، ڈاکٹر دھریندر، امتحانات کنٹرولر ویاس نارائن سنگھ، اسسٹنٹ رجسٹرار اجیت پرتاپ سنگھ کی قیادت میں کرونا کے بڑھتے ہوئے وائرس کی اساتذہ عملہ اور افسران کو جانچ کرانے کی اپیل کی تھی۔ وائس چانسلر کی اپیل پر ہفتہ کے روز صحت مرکز کی ٹیم نے کیمپ لگا کر یونیورسٹی کے پچاس سے زیادہ ملازمین کا کورونا جانچ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ کورونا انفیکشن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بنیادی طور پر ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ حکومت اور ڈبلو ایچ او کی جانب سے جاری ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس کو ہرایاجا سکتا ہے۔