Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 17, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏نے ‏کووڈ ‏ ایل ‏ 2 اسپتال ‏کا ‏ کیا ‏ معائنہ ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /17 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے مزنظرضلع اسپتال کے ایل 2 ہاسپٹل کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کلکٹر نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار سے اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
 انہوں نے  ہدایت دیا کہ کسی بھی کورونا وائرس کے مریض کی موت ہونے پائے۔ انھوں نے اسپتال میں آکسیجن کی دستیابی کو برقرار رکھنے اور بستروں کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ اس دوران ضلعی مجسٹریٹ نے کوتوال کو نائٹ کرفیو پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر میں جاری صفائی ستھرائی اور سینٹائزکے کاموں کا معائنہ کیا اور ایگزیکٹو افسر سنتوش مشرا کو باقاعدہ صفائی کرانے کی ہدایت کی۔انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفکشن کو کم کرنے کیلئے نائٹ کرفیو کا فیصلہ لیا گیا ہے۔17اپریل کی شام 8بجے سے 19اپریل کی صبح 7بجے تک (35)گھنٹے کا کورونا کرفیو لگایا گیا ہے۔اس مدت میں ضروری خدمات،صحت خدمات،صفائی اور ضروری خدمات کے علاوہ کسی بھی طرح کے آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔انھوں نے سبھی تھانہ انچارجوں کا کورونا کرفیو کا سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر یا دیہی علاقوں میں بغیر ماسک سڑک پر ملنے والوں پر پہلی مرتبہ ایک ہزار اور دوسری بار پکڑے جانے پر 10ہزار کا جرمانہ کیا جائے۔