Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 17, 2021

سسرال ‏ آئے ‏ شخص ‏نے ‏ ایک ‏ عورت ‏ کیساتھ ‏کی ‏ چھیڑ ‏ خانی ‏. ‏. ‏پولس ‏نے ‏ کیا ‏ گرفتار ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /17 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
 شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ایک گاؤں میں سسرال آئے نوجوان نے دیر شام رفع حاجت کیلئے جا رہی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا۔چھیڑخانی کی مخالفت کرتے ہوئے خاتون نے شو رمچایا تو ملزم فرار ہو گیا۔متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ بدوپور گاؤں کے رہنے والے اندریش ولد ننکو کا مذکورہ گاؤں میں سسرال ہے۔گزشتہ روز وہ سسرال آیا تھا جہاں سے دیر شام رفع حاجت کیلئے سنسان مقام پر جا رہی خاتون کو پکڑ لیا اور چھیڑخانی کرنے لگا۔خاتون کے شور مچانے پر ملزم دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ادھر گھر پہنچی متاثرہ نے آپ گزری اہل خانہ کو بتایا تو شکایت پولیس سے کی گئی۔معاملے کی تحریر ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کو اس کے گاؤں میں گرفتار کر چالان عدالت بھیج دیا۔