Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 17, 2021

گزشتہ ‏ پندرہ ‏ تاریخ ‏کو ‏ہونے ‏ پنچایتی ‏الیکشن ‏کے ‏ دوران ‏ بیلٹ ‏ باکس ‏میں ‏ پانی ‏ ڈالنے ‏کا ‏ ویڈیو ‏وائرل ‏. ‏. ‏. ‏ انتظامیہ ‏کا ‏ انکار ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /17 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
بخشا بلاک کے بیلہٹا گاؤں میں پنچایت الیکشن کے روز فرضی ووٹ ڈالے جانے کی شکایت پر کاروائی نہیں ہونے سے ایک امیدوار کے درجنوں خامیان کے ذریعے بیلٹ باکس میں پانی ڈالے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی انتظامیہ الیکشن پر امن اختتام کرانے کی بات کر رہی ہے۔ہفتہ کے روز اے ڈی ایم نے پانی ڈالنے کی کوشش کی بات ضرور قبول کی لیکن اس سے ووٹنگ عمل میں خلل سے انکار کر دیا۔ادھر پولیس نے معاملے میں مارپیٹ کا مقدمہ قائم کر اپنے فرض سے ادا ہو گئی ہے۔
واضح ہو کہ پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلے میں جمعرات کے روز ضلع میں ضلع پنچایت ممبر،بی ڈی سی اور پردھان کے عہدے کیلئے دیہی عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ضلع میں معمولی مارپیٹ اور کہا سنی کے درمیان الیکشن پر امن ماحول میں اختتام کرانے کا دعوی ضلع انتظامیہ کر رہی ہے لیکن جمعہ کے روز سوشل میڈیا کو ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو نے لگا جس میں مذکورہ گاؤں کے بوتھ نمبر107,108,109پر بیلٹ باکس میں درجنوں مرد اور خواتین پانی ڈالتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ویڈیو رائرل ہوتے ہی انتظامیہ پر سوال اٹھا تو اس نے ایسے کسی بھی واقعہ سے انکا رکر دیا۔ادھر پردھان عہدے کے امیدوار شیو شنکر گری نے بتایا کہ وائرل ویڈیو بیلہٹا گاؤں کی ہی یہاں تین بوتھوں پر پردھان اور پیٹھاسین افسر کی ملی بھگت سے فرضی ووٹ ڈالا جا رہا تھا۔فرضی ووٹ ڈالے جانے شکایت امیدواروں نے الیکشن افسر سے لیکر ضلع انتظامیہ سے کی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔کاروائی نہیں ہونے پر گاؤں و الوں نے ناراض ہو کر بیلٹ باکس میں پانی ڈال دیا تھا۔اس ضمن میں اے ڈی ایم رام پرکاس سے پوچھا گیا تو انھوں نے پانی ڈالنے کی کوشش کی بات قبول کی لیکن پیٹھاسین افسر کے ذریعے ایسی کسی شکایت کے ملنے سے انکار کر دیا۔ایس پی دیہی سنجے کمار نے بتایا کہ معاملے میں پولیس نے مارپیٹ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔