Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 25, 2021

خدمت ‏ خلق ‏ سے ‏ سرشار ‏ صنعت ‏کار ‏ گیان ‏ پرکاش ‏ سنگھ ‏نے ‏وینٹیلیٹر ‏ مشین ‏ ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کو ‏ سونپا ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /25 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
ضلع میں عوامی خدمات اور معاشرے کے فلاح کیلئے سرگرم رہنے والے صنعت کار گیان پرکاش سنگھ نے نیوزی لینڈ کے دو سیمی وینٹی لیٹر مشین کو ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کے ذریعے ضلع اسپتال کو دیا۔ اس سلسلے میں مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اس مشین کو ضلع اسپتال کے کویڈ 19 اسپتال میں داخل مریضوں کی جان بچانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
 انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کوویڈ 19 مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انہوں نے گذشتہ ہفتے ضلع مجسٹریٹ منیش ورما سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران بحران کے دوران اپنے ضلع کیلئے کچھ کرنے پر کافی طویل گفتگو ہوئی تھی۔ اسی سلسلے میں ضلع اسپتال کو 2 سیمی وینٹی لیٹر مشین دینے کا وعدہ کیا تو ضلع مجسٹریٹ نے اجازت دے دی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اتوار کے روز ان کے نمائندے روپیش رگھوونشی شیو نے مریضوں کے بہتر علاج کے لئے یہ مشین ضلع مجسٹریٹ منیش ورما کے حوالے کردی، جس پر انہوں نے سماجی کارکن / صنعت کار گیان پرکاش سنگھ کے اس کام کی تعریف کی۔ نمائندہ مسٹر سنگھ نے کہا کہ سماجی کارکن گیان پرکاش سنگھ 50 میٹرک ٹن آکسیجن کے لئے متعدد کمپنیوں کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی آکسیجن دستیاب ہوجائے گی تاکہ مریضوں کو صحیح علاج میسر ہو سکے۔ اس دوران اروند سنگھ، رام کرشنا دوبے، مینک نارائن، راجیش سنگھ، نیرج سریواستو، متھلیش ترپاٹھی، سنجے گپتا، میجر یادو، محمد فیضل موجود رہے۔