Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 17, 2021

مفتی اعجاز ارشد قاسمی کا انتقال بڑا المناک سانحہ.. .مفتی محمدثناء الہدی قاسمی ‏

17اپریل پٹنہ (عبد الرحیم برہولیا وی). /صدائے وقت. 
+++++++++++++++++++++++++++=
            مولانا مفتی اعجاز ارشد قاسمی کے انتقال کی خبر سے مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نایب ناظم امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کو سخت صدمہ پہونچا انہوں نے فرمایا مفتی اعجاز ارشد قاسمی صاحب جواں سال فعال متحرک اور ملی کاموں میں سرگرم رہنے والے نوجوان عالم دین تھے موصوف  نے کم عمری میں اپنی شناخت بنالی تھی  وہ ساتویں امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رح کے معتمد لوگوں میں ںسے  تھے    مفتی صاحب نے فرمایا کہ موصوف کہ اندر     لوگوں کو جوڑنے کی بے پناہ صلاحیت تھی اور اپنے صلاحیت کا بھر پور استعمال کیا کرتے تھے    اور بہت کم وقتوں میں انہوں نے اپنے ایک الگ  شناخت بنائی تھی  اور وہ اپنی اس صلاحیت  سے ملت کے لئے بڑا کام کیا کرتے تھے وہ گفتار ہی نہیں جرآت کر دار کے بھی مالک تھے ایسے وقت میں مفتی صاحب کا جدا ہوجانا ہم سب کے لیے سوہان روح ہے. اللّٰہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.