Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 17, 2021

ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کا انتقال اردو ادب کا بڑا خسارہ ... . مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی ‏

پٹنہ 17اپریل (عبدالرحیم برہولیاوی). /صدائے وقت. 
++4++++++++++++++++++++++++++
          مجلس اردوصحافت کے صدر  اردو کارواں کے نائب صد امارت شرعیہ کے نائب ناظم اورہفت روزہ نقیب کے مدیر اعلی مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کے انتقال کواردو ادب تنقید  شاعری کا بڑا نقصان قرار دیا ہے مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نے  اپنے تعزیتی پیغام میں اردو کے حوالے سے انکی ہمہ جہت خدمات کا ذکر کرتے ہوئے فر مایا کہ انہوں نے اردو کی بعض ان اصناف کو زندہ کیا جو متروک ہو چکے تھےصحافت کے میدان میں کوہسار کی بھی اپنی  شناخت انہوں نے قایم کی  تھی انکا قلم کمپیوٹر سے تیز چلتاتھا اور انکے افکارو خیالات اس سے بھی تیز تھے انکی سینکڑوں تصانیف اور انکی اردو ادب کےلئے کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مفتی صاحب نے فرمایا کہ ہماری ان  سے کءی خوش گوار ملاقات تھی اور وہ میری تحریر وں کے قدرداں تھے ایسے عبقری لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں. مفتی صاحب نے انکی مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر کی دعا کی. مفتی صاحب نے فرمایا کہ ہر گانوی صاحب کے انتقال پر پوری اردو آبادی تعزیت کی مستحق ہے.