Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 25, 2021

باندہ ‏ ضلع ‏ جیل ‏میں ‏ قید ‏ مختار ‏ انصاری ‏کو رونا ‏پازیٹیو ‏. ‏



باندہ.. اتر پردیش. /صدائے وقت /ذرائع /25 اپریل 2021. 
==============================
   ایم ایل اے مختار انصاری باندہ جیل میں کورونا مثبت ہوگئے۔  مختار کا اینٹیجن کوڈ ٹیسٹ مثبت بتایا گیا ہے۔  محکمہ صحت کی ٹیم نے ایک دن پہلے مختار انصاری کا نمونہ حاصل  کیا۔جس کی رپورٹ پازیٹیو بتائ گئ ہے  حالانکہ   مختار انصاری ٹھیک ہیں۔  انھیں  کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔  اس کی تصدیق گینگسٹر جیل سپرنٹنڈنٹ نے کی ہے۔
 واضح ہو  کہ ایم ایل اے مختار انصاری کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  سی جے ایم کورٹ میں نے  جمعرات کو اسلحہ لائسنس کیس میں پیشی ہوئی تھی..   اس دوران مختار نے عدالت میں شکایت کی کہ انہیں جیل مینوول  کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔  جیل میں ٹیبل  ، کولر ، مچھر دانی  اور کلاس تھری کے تحت سہولیات فراہم کی جانی چاہیےلیکن انہیں یہ سب سہولیت  نہیں دی جارہی  ہے۔  اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ  نے بانڈہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو سرزنش کی اور جیل دستور  کے تحت سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔قبل ازیں مختار انصاری کو پنجاب سے  باندہ  جیل لایا گیا تھا۔  پنجاب سے جیل جانے کے دوران سخت سیکیورٹی کے باوجود مختار انصاری کو بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر  ایک ایمبولینس میں بٹھایا گیا تھا۔  یوپی سرکار اور پولیس کے خلاف مافیا ڈان مختار انصاری کو باندہ جیل لانے پر بہت سی قیاس آرائیاں اور الزامات لگائے گئے جا رہے تھے ۔  سب بے بنیاد تھے۔