Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 19, 2021

مقامی ‏ نوجوان ‏ صحافی ‏کا ‏ انتقال ‏. ‏. ‏ غم ‏کی ‏ لہر ‏

جونپور /اتر پردیش /صدائے وقت /19 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
کھیتاسرائے، مقامی تھانہ حلقہ کے فرید پور جیگہاں کے رہنے والے صحافی رنکو سریواستو کی مختصر علالت کے بعد دیر شام قصبہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں موت ہو گئی۔
نوجوان صحافی کی موت کی خبر ملتے ہی غم کی لہر گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صحافی سمیت سیاسی اور سماجی اداروں کے لوگوں نے رہائش پر پہنچ کر تعزیت پیش کیا۔
واضح ہو کہ شہر سے شائع ہونے والے ایک ہندی روزنامہ کے صحافی رنکو سریواستو کو دوپہر بعد اچانک سانس لینے میں پریشانی ہونے پر اہل خانہ نے قصبہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاجہاں علاج کے دوران ہی ان کی موت ہو گئی۔صحافی کے آخری رسوم گوراری واقع شمشان گھاٹ پر ادا کیا گیا۔اس سلسلے میں پیر کے روز سنیئر صحافی رام مورتی یادو کی صدارت میں صحافیوں نے تعزیتی میٹنگ کر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔تعزیتی میٹنگ میں عظیم صدیقی،شیام چندر یادو،افضل،وویک سریواستو،فہیم احمد،حاجی ضیاء الدین،راکیش شرما،سریش کمار وغیر موجود رہے۔
اس سلسلے میں شاہ گنج قصبہ کے صحافیوں نے رنکو سریواستو کی موت پر غم کا اظہارکرتے ہوئے تعزیتی میٹنگ کر مغفرت کی دعا کی۔غلام صابر نے کہا کہ اپنے بے باک صحافت سے لوگوں کے درمیان مقبول ہوئے رنکو نوجوان صحافیوں کیلئے ایک مثال ہے۔مختصر علالت کے دوران ہی فانی دنیا سے الوداع کہنے والے صحافی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر ضیاء انور،اجے سنگھ،اقرار خان،راج کمار،وویک گپتا،راجیو سریواستو،فہد خان،ملائم سونی سمیت دیگر صحافی موجود رہے۔