Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 2, 2021

اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں. شمیم احمد ایڈوکیٹ

اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت /2 اپریل 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++
 معروف  سماجی کارکن اور سماج وادی پارٹی سے حمایت یافتہ، جگدیش پور حلقہ سے/ضلع پنچایت ممبر / مہاپردھانی کے امیدوار شمیم احمد ایڈوکیٹ نے رائے دہندگان سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں پنچایتی انتخاب ہونے جارہے ہیں،اس موقع پر اپنے ووٹ کا دیانت داری سے اور  صحیح امیدوار کے حق میں استعمال کریں۔
 شمیم احمد ایڈوکیٹ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گاؤں کی ترقی کے لیے ووٹنگ کے لیے اپنا وقت ضرور نکالیں اور پولنگ بوتھ پر جاکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں،اس لیے کہ آپ کا ووٹ صرف کسی امیدوار کی ہار جیت کا فیصلہ نہیں کرے گا،بلکہ اس سے آپ کے گاؤں کی ترقی کا مستقبل بھی طے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے قیمتی ووٹ سے جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے، آپ کو ووٹ کی شکل میں جو طاقت دی گئی ہے اس کا صحیح استعمال کرکے اپنے گاؤں اور خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
شمیم احمد ایڈوکیٹ نے خصوصاً مسلمان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو تاریخیں طے کی ہیں اس سے ظاہر ہے کہ پنچایتی انتخاب رمضان المبارک کے مہینے ہونا ہے۔روزہ کی حالت میں ووٹنگ کے لیے نکلنا بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہوسکتا ہے،شاید بہت سے لوگ روزہ کی حالت میں پولنگ بوتھ تک جانے میں دشواری محسوس کریں۔ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ رمضان کی وجہ سے مسلمانوں کا ووٹنگ تناسب کم نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے باشعور اور سنجیدہ لوگوں کو آگے آکر لوگوں کو آمادہ کرنا چاہیے کہ گاؤں کا ہر ووٹر پولنگ بوتھ تک ضرور پہنچے۔