Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 2, 2021

نئ نسل کے دین و ایمان کی حفاظت کیجئے --مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی


پٹنہ.. بہار /صدائے وقت / ۲/اپریل2021 (پریس ریلیز). 
=============================
نئ نسل جس طرح دین سے دور ہوتی جارہی ہے اور کلمہ نماز ان کی زندگی سے نکل گیا ہے، انہیں دین کی بنیادی معتقدات کا بہی علم نہیں ہے،دین بیزار طاقتیں ان کے اندر ملحدانہ خیالات کو پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی دین اور ایمان کی فکر کریں،ایسی تمام آبادیوں میں بنیادی دینی تعلیم کے مراکز اور مکاتب کھولیں جائیں، جہاں اس کا کوئی نظم نہ ہو، یہ مکاتب و مراکز خود کفیل ہوں جس کے طریقہ کار کو امارت شرعیہ نے جامع تعلیمی منصوبہ نامی کتابچہ میں پیش کیا ہے ان خیالات کااظہار امارت شرعیہ کے نائب ناظم، ہفت روزہ نقیب کے مدیر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن، وفاق المدارس اسلامیہ کے ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کیا وہ ویشالی ضلع کے چکنوٹہ جامع مسجد مسلمانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے اپنے خطاب میں عصری تعلیمی اداروں کے قیام اور جو تعلیمی ادارے قائم ہیں ان میں بنیادی دینی تعلیم اور اردو کی تدریس کو یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے فرمایا کہ اردو کے تحفظ اور فروغ کے لیے اردو دوستوں کو اپنے گھروں میں اردو کو رائج کرنا چاہیے سرکاری سطح پراردو کے مسائل حل کرنے کے لئے امارت شرعیہ کے اردو کارواں نے اچھی پیش رفت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس میں  کامیابی ملے گی. 
 لیکن ہم اردو کی لڑائی اپنے گھروں میں ہار گئے ہیں دروازے سے لیکر بیت الخلاء تک جو الفاظ ہمارے گھروں میں مستعمل ہیں وہ یقینی طور پر  ہے جب ہم اردو کو اپنے گھروں میں رائج کریں گے تو اردو کی ترقی اور تحفظ کے لئے مزید ہمیں کوئی محنت کی ضرورت نہیں پڑے گی مفتی صاحب نے لوگوں کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے آسان نکاح مہم کی طرف توجہ مبذول کرائی انہوں نے سامعین سے گزارش کی کہ شادی کو سادی بنائے اور نکاح کے لئے مسجد کا انتخاب کیجیے یہ بھی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ، نائب ناظم صاحب نے حضرت امیر شریعتِ مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کی صحت و عافیت اور درازی عمر کے لئے مسلسل دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی اس موقع سے پاتے پور بلاک میں سروے اور جائزے کا کام مکمل کر نے کے لئے شرکاء کے مشورے سے مشہور سماجی کارکن جناب عدیل عباس صاحب کو کنوینر بنایا گیا  انہوں نے اس کام کو مکمل کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا ، مجلس میں ڈاکٹر ظفر عباس صاحب سنٹرل پبلک اسکول مظفرپور کے پرنسپل جناب ڈاکٹر اعجاز عالم صاحب، جامع مسجد چکنوٹہ کے سکریٹری محمد رضی صاحب، جناب ریاض صاحب رسول پور کاوا،بھیروپور حاجی پور کے شافع رحمٰن صاحب، مدرسہ اسلامیہ بہادر پور چکنوٹہ کے سکریٹری جناب شاہد صدیقی صاحب، ماسٹر شعیب صاحب، جناب عبد الحکیم صاحب، مدرسہ مدنی بسیہیا شیخ کے معاون مدرس مفتی محمد ظفر الہدیٰ قاسمی وغیرہ نے شرکت کی اور مفید مشورے سے شرکاء نے ویشالی ضلع تعلیمی کمیٹی کے ذمہ داران اور ارکان کے فعال،متحرک اور مستعد ہونے کی ضرورت پر زور دیا،مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب کی دعا پر یہ کامیاب نشست اختتام پذیر ہوا۔