Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 13, 2021

کھیتوں ‏میں ‏ لگی ‏آگ ‏. ‏. ‏ درجنوں ‏ کسان ‏ تباہ ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /13 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے ردھولی گاؤں میں منگل کے روزنامعلوم وجوہات میں ایک کھیت میں لگی آگ نے گاؤں کے درجنوں کسانوں کے تیار گیہوں کی فصل کو اپنی زد میں لے لیا۔گاؤں والوں کی اطلاع پر ہیڈکوارٹر سے پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک 50بیگھہ تیار فصل جل کر خاک ہو چکی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریونیو اہلکاروں نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے میں لگ گئے ہیں۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سداما کانت تیواری کے گیہوں کے کھیت میں نامعلوم وجوہات میں آگ لگ گئی۔آگ لگتے ہی متاثر نے شور مچاتے ہوئے گاؤں والوں کو جمع کر آگ بجھانے میں لگ گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بغل کے کسان بھی موقع پر پہنچ کر اپنی فصلوں کو بچانے میں لگ گئے لیکن کچھ ہی وقت میں آگ نے خطرناک رخ اختیار کر لیا اور گنگادین تیواری،راج بلی تیواری،گنیش تیواری،پلک دھاری،تلک دھاری،صوبیدار،رام ناتھ تیواری،بھوپیندر یادو،انگد یادو،بھولا یادو،پپویادو،منگرو یادو سمیت درجنوں کسانوں کی تیار گیہوں کی فصل کو اپنی زد میں لے لیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا تب تک50بیگھہ تیار فصل آتشزدگی میں پوری طرح تباہ ہو چکا تھا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی تحصیل کی ریونیوٹیم موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا۔