Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

سعودی عرب کے نئے نصاب میں طلباء کے لیئے شامل کی گئی رامائن، مہابھارت

نئی دہلی: /صدائے وقت /ذرائع /23 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
سعودی عرب کے طلبا اب نئے نصاب کے تحت رامائن اور مہابھارت جیسے ہندو مہاکاویوں کے بارے میں جانیں گے۔ سعودی عرب میں تعلیم کے شعبے کے لئے شہزادہ محمد بن سلمان کے نیو وژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر دیگر ممالک کی تاریخ، مختلف ثقافتوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے مختلف ثقافتوں کے مطالعے کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے۔
انڈیا ٹوڈے ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق اس وژن کے تحت طلبا کو رامائن اور مہابھارت پڑھایا جائے گا۔ یہ مطالعہ Study طلباء کے ثقافتی علم کو بڑھانے کیلئے ہوگا۔ اس میں ہندوستانی ثقافت کے اہم حصوں جیسے یوگا اور آیور وید پر توجہ دی جائے گی۔
 سعودی عرب کے نصاب میں رامائن اور مہابھارت کی شروعات کے علاوہ نئے وژن 2030 میں انگریزی زبان کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا وژن 2030
 تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تمام تبدیلیوں کے بارے میں سبھی بھرم کوخارج کرتے ہوئے سعودی یوزرس نے نے نوف المروی Nouf-al-Marwai نامی ٹویٹر کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے وژن کو واضح کیا ہے۔
ٹویٹر یوزرس نوف المروی  Nouf-al-Marwai نے لکھا ، "سعودی عرب کا نیا وژن -2030 اور نصاب ایک ایسا مستقبل بنانے میں مدد فراہم کرے گا جو جامع ، سخاوت اور روادار ہو۔” ٹویٹر یوزر نے اپنے بیٹے کے نصاب کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں ایک وسیع رینج Wide range تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ، "آج میرے بیٹے کے اسکول کے سوشل اسٹڈیز کا اسکرین شاٹ جس میں ہندو مذہب، بودھ مذہب، رامائن ، کرما ، مہابھارت اور تاریخ شامل ہیں۔ مجسے اس کے مطالعے سے مدد ملی۔
(بشکریہ ہندوستان اردو ٹائمز)