Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 23, 2021

انڈیا جرمنی سے23عدد آکسیجن پلانٹس منگوائے ‏گا ‏. ‏. ‏. ‏ بی ‏بی ‏ سی ‏کی ‏رپورٹ

نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /23 اپریل 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++
انڈیا میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران آکسیجن کی شدید کمی کے باعث انڈین وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے جا رہے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ آکسیجن پلانٹس فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں لگائے جائیں گے جہاں کووڈ کے مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
امید ہے کہ یہ پلانٹس اگلے ایک ہفتے میں انڈیا پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 32 ہزار نئے متاثرین سامنے آئے ہیں