Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 24, 2021

کرونا کے حوالے سے احتیاطی اقدامات پر عمل شرعا واجب ہے: سعودی وزیرِ اسلامی امور

نئی دہلی. /صدائے وقت /ذرائع /23 اپریل 2021. 
==============================
  سعودی عرب میں اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کے وزیر ڈاکٹر عبداللطيف آل الشيخ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات میں تساہل برتنے والا شخص گناہ گار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات پر عمل شرعا واجب اور قومی ذمے داری ہے۔
سعودی وزیر نے یہ بات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایسے وقت میں کہی ہے جب وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آل الشیخ کے مطابق کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب عارضی طور پر بند کی جانے والی مساجد کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مساجد کے ذمے داران اور نمازی حضرات وزات صحت کی ہدایات پر پوری طرح کاربند ہوں تا کہ اس وبا کی روک تھام اور معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کے سعودی وزیر کی جانب سے کرونا کی روک تھام کے لیے ہدایات پر مشتمل ٹویٹس وقتا فوقتا سامنے آتی رہتی ہیں۔
(بشکریہ ہندوستان اردو ٹائمز)