Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 20, 2021

نا ‏ معلوم .گاڑی ‏کی ‏زد ‏میں ‏ آنے ‏ سے ‏ ایک ‏ شخص ‏کی ‏موت ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /20 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے پالی بازار میں گزشتہ دیر شام نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار شخص کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلا ع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے پپرا گاؤں کے رہنے والے دودھناتھ سروج48ایک اینٹ بھٹہ پر منشی کا کام کرتے تھے۔بھٹہ پر کام زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دیر شام موٹرسائیکل سے گھر کیلئے جا رہے تھے کہ جیسے ہی جونپور۔مرزاپور شاہراہ کے مذکورہ بازار کے قریب پہنچے تھے،نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب میں شاہراہ کنارے کھڈے میں جا کر ان کی موت ہو گئی۔دیر شب راہگیروں نے کھڈے میں خون آلودہ شخص کو دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر جیب سے ملے شناختی کارڈ سے اہل خانہ کو اطلاع دیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔