Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 20, 2021

پردھانی ‏کے ‏ عہدہ ‏کے ‏ امیدوار ‏کی ‏ مبینہ ‏ طور ‏پر ‏ کورونا ‏ سے ‏موت ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /20 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
کیراکت کوتوالی حلقہ کے سوہنی گاؤں پنچایت میں پردھان عہدے کے امیدوار کی منگل کے روز وارانسی میں علاج کے دوران موت ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔الیکشن کے روز سے ہی کھانسی،زکام اور سانس لینے میں تکلیف ہونے پر اہل خانہ نے علاج کیلئے وارانسی میں داخل کرایا تھا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ونے سنگھ پنچایت الیکشن میں گاؤں پردھان عہدے کیلئے امیدوار تھے۔اہل خانہ کے مطابق الیکشن کے روز سے ہی سانس لینے میں تکلیف کے ساتھ کھانسی اور زکام کی شکایت پر علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں حالت نازک ہونے پر دو روز قبل وارانسی کیلئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔وارانسی میں علاج کے دوران منگل کے روز موت ہوگئی۔پردھان عہدے کے امیدوار کی موت ہونے سے گاؤں میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔گاؤں کے لوگ امیدوار کو کورونا وائرس کی زد میں آنے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے خود کو محفوظ کرنے میں لگ گئے ہیں۔