Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 20, 2021

جونپور ‏ نگر ‏پالیکا ‏کا ‏ کارنامہ ‏. ‏. ‏کورنٹائن ‏نگہباں ‏ ٹیم ‏میں ‏ مردہ ‏ ممبر ‏کے ‏ نام ‏ شامل ‏. ‏

جون پور /اتر پردیش /صدائے وقت /20 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے مدنظر ضلع انتظامیہ نے دوسرے صوبوں سے اپنے گھروں کو آرہے مزدوروں کی نگرانی کرنے اور انھیں کوارٹین کرانے کیلئے نگرانی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔انتظامیہ اپنی زمہ داریوں کو کس طرح ادا کرتا ہے اس کا تازہ مثال نگر پالیکا پریشد کی ٹیم تشکیل میں کیا گیا۔نگر پالیکا کی نگرانی کمیٹی میں ایک مردہ کارپوریٹر کو کمیٹی کا ممبر بنانے کے علاوہ ایک ممبر کو دو الگ وارڈوں کی زمہ داری دی گئی جس سے زمہ داروں کے کام کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
واضح ہو کہ ضلع میں کورونا کے پھیلتے وائرس اور بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے نگرانی کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی ہے۔انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نگر پالیکا پریشد جونپور کے زمہ داروں نے بھی شہر کے سبھی39وارڈ کے کارپویٹروں سمیت چھ دیگر لوگوں کو ممبر بنا کر باہر سے آنے والے مزدوروں کو کوارٹین کرانے کی زمہ داری سونپ دی۔نگر پالیکا انتظامیہ کی فہرست میں سیدن پور وارڈ کے کارپوریٹر بالا یاد وکا بام بھی درج ہے جبکہ بالا یادو کو گزشتہ یکم فروری کی شام کو شہر کے سٹی ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پر گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔اس سنسنی خیز واردات کے بعد پورے ضلع میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا تھا۔قتل ہونے کے بعد بھی مردہ بالا یادو کو نگر پالیکا کی نگرانی کمیٹی کا ممبر بنانے سے زمہ داروں کی سنجیدگی پر سوال اٹھنے لگا ہے۔وہیں منموہن سنگھ کو اولند گنج اور تاڑتلا دو وارڈ میں کمیٹی کا ممبر بنانے سے چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔