Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 2, 2021

حالات ‏ بہتر ‏ نہیں ‏ہونے ‏ تو ‏ نافذ ‏ ہوگا ‏لاک ‏ ڈاؤن ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ وزیر ‏ اعلی ‏ مہاراشٹر ‏

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا- نہیں بہتر ہوئے حالات تو نافذ ہوگا لاک ڈاون
مہاراشٹر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مارچ کے بعد سے حالات خطرناک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاون کے امکان سے ازسر نو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ممبئی: /صدائے وقت /ذرائع /2 اپریل 2021. 
==============================
مہاراشٹر میں کورونا وائرس  کا قہر جاری ہے۔ کورونا کے بے قابو ہوتے ہوئے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے  نے ریاست کی عوام کو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر موجودہ وقت میں کورونا کی صورتحال ایسے ہی بن رہتی ہے تو میں لاک ڈاون سے انکار نہیں کرسکتا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا ریاست کے لوگ کورونا کے سبب سہمے ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مارچ کے بعد سے حالات خطرناک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاون کے امکان سے ازسر نو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم روزانہ 2.5 لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے بعد سے حالات خطرناک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاون کے امکان سے ازسر نو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم روزانہ 2.5 لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’کچھ دنوں کے لئے سخت ضوابط نافذ کرنے ہوں گے، جس کی اطلاع آنے والے کچھ دنوں میں دی جائے گی۔ حالات اگر ہاتھ سے باہر ہوئے تو غور کرنا ہوگا۔ ایک دن میں میں بیان دوں گا۔ نوکری مل جائے گی، جان گئی تو واپس نہیں آئے گی۔ لاک ڈاون کا دوسرا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ کیس اسی طرح بڑھتے رہے تو آئندہ کچھ دنوں میں اسپتال بھرجائیں گے۔ سبھی سیاسی لوگوں سے گزارش ہے کہ سیاست نہ کریں۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرنے کہا کہ اب تک، ہم نے کل 65 لاکھ کووڈ-19 ویکسین ڈوز کا انتظام کیا ہے۔ ٹیکہ کاری کے بعد بھی کچھ لوگ انفیکشن سے متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ماسک پہننا بند کردیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا، میں یہاں کسی کو ڈرانے یا خوفزدہ کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس بحران کے درمیان کوئل حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کے لئے آیا ہوں، لیکن پھر سب نے شادی تقریب، سیاسی پروگرام، مورچہ، آندولن سب پہلے جیسے شروع ہوئے۔ میں شروع سے کہہ رہا تھا، کئی ماہرین سے بات کرکے میں مسلسل عوام سے کہہ رہا تھا کہ تھوڑا صبر کیجئے، جلدبازی مت کیجئے۔ فی الحال مہاراشٹر کے سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں ممبئی، ناسک، پنے، تھانے اور ناگپور شامل ہے۔