Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 2, 2021

دو ‏ مسلم ‏ بچیاں ‏گھر ‏ سے ‏ لاپتہ. ‏ مفتی ‏ محمدثناء الہدیٰ قاسمی ‏نے ‏ کیا ‏ گاؤں ‏کا ‏ دورہ ‏



پٹنہ.. بہار /پاتے پور٢/اپریل(پریس ریلیز). /صدائے وقت. 
++++++++++++++++++++++++++++++
امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ وجھاڑکھنڈکے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی کو حافظ محمد فاروق صاحب استاذ مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور کے دو بچیوں کی گھر سے لاپتہ ہونے کی خبر ملی اور انہیں بتایا گیا کہ اس تعلق سے لوگوں میں انتہائی تشویش پائی جارہی ہے، اور لوگوں میں خوف و دہشت اور بے چینی کا ماحول ہے تو انہوں نے چکنوٹہ پاتے پور سے لوٹتے ہوئے حافظ فاروق صاحب کے گھر جاکر ان کی مزاج پرسی کی اور تسلی کے کلمات کہے،مجمع میں موجود لوگوں نے امارت شرعیہ کی جانب سے مفتی صاحب کی آمد کو ایک اچھا قدم قرار دیا اس درمیان اللّٰہ کے فضل سے دونوں بچی کولکاتہ میں بخیر و عافیت مل گئی،اس کی وجہ سے اہل خانہ اور علاقہ نے سکون کی سانس لی، مفتی صاحب نے حافظ فاروق صاحب کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور مصیبت سے خیر وعافیت سے گذر جانے کی مبارکباد دی، اس موقع سے مفتی صاحب کے رفقاء سفر، مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ محبوبیہ چین پور بنگرہ تشریف فرما تھے اور انہوں نے بھی اس مصیبت کے بخیر و عافیت خاتمہ پر دلی اطمینان کا اظہار کیا۔