Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 6, 2021

جماعت ‏ اسلامی ‏ہند ‏کیرالہ ‏کی ‏ عظیم ‏ شخصیت ‏"صدیق ‏ حسن ‏"کا ‏ انتقال ‏



جماعت اسلامی ہند، کیرالہ کی عظیم شخصیت صدیق حسن صاحب کا آج تقریباً دو بجے دن انتقال ہو گیا ھے. اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، آمین.
نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /6اپریل /2021. /محمد خالد ایشو. 
+++++++++++++++++++++++++++++
محترم صدیق حسن صاحب عصر حاضر میں "خیر امت" کے ایک فرد کے بے مثال نمونہ تھے. ھر وقت سبھی کی بہتری کی فکر میں لگے رہنا اور لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرنا ان کی زندگی کا معمول تھا. فلاح عامہ کے کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انھوں نے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نام سے ادارہ قائم کیا تھا. ابتدا میں متعلقین جماعت کی بڑی تعداد نے ان کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں کیا تھا مگر وہ بغیر کسی بحث میں پڑے اپنے منصوبوں میں اپنے عمل سے رنگ بھرتے رھے اور ساتھ ہی منصوبے میں توسیع کرتے رھے. دیہی اور پسماندہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپ لگوانے سے لے کر ڈیزازٹر مینجمنٹ تک کو اپنے دائرے کار میں شامل کر لینا صدیق حسن کے لئے کوئی بڑی بات نہ تھی. ملک کے مختلف علاقوں میں اسکول، اسپتال کا قیام کرانے کا معاملہ ہو یا پھر قدرتی آفات کے شکار افراد کی ضروریات زندگی کو خاموشی کے ساتھ پورا کرا دینا موصوف کے لئے معمولی کام تھا.
خود جسمانی طور پر انتہائی نحیف شخص ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ کر اس دنیا سے اس طرح رخصت ہوا جیسے کہہ رھا ہو کہ
*جان دی اس کو جس نے عطا کی تھی*
*حق تو یہ ھے کہ حق ادا نہ ہوا*
اللہ رب العزت صدیق حسن صاحب کی کاوشوں کا بہترین صلہ نصیب فرمائے اور ان کے لگائے ہوئے پودے کو پورے ملک میں آباد کر دے، آمین یا رب العالمین.
محمد خالد ایشو
6 اپریل 2021