Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 21, 2021

ضعیف ‏ جوڑے ‏کی ‏ جھلسی ‏ لاش ‏ ملنے ‏ سے ‏ سنسنی ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /21 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
برسٹھی تھانہ حلقہ کے ہردواری گاؤں میں ضعیف جوڑے کی گھر کے کمرے میں مشتبہ حالت میں جھلسی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش شروع کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ضعیف جوڑے رام دیو85اور ان کی اہلیہ جینتی دیوی80اپنی بیوہ بہو پرمیلا اور نواسی پوجا کے ساتھ خام مکان میں رہتے تھے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام کھانے کے بعد دونوں بغل کے چھپر میں سونے چلے گئے جبکہ بہو اور نواسی کچے گھر میں سو رہے تھے۔بدھ کی الصبح بہو دونوں کیلئے چائے لیکر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند ملا۔کافی آواز لگانے پر بھی کوئی جواب نہیں ملنے پر شو رمچاتے ہوئے بستی والوں جو جمع کر پردھان کو بلایا گیا۔گاؤں پردھان کی اطلاع پر پہنچی تھانہ انچارج شیام داس ورما کی موجودگی میں دروازہ توڑا گیا تو اندر دونوں کی جھلسی ہوئی لاش ملی۔ضعیف جوڑے کی جھلسی ہوئی لا ش ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مڑیاہوں ایس پی ایادھائے بھی موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔لاش کے پاس ملے مٹی کے تیل کے گیلن سے پورا معاملہ مشتبہ ہونے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے سی او نے معاملے کی تفتیش کرنے کی ہدایت تھانہ انچارج کو دی۔پولیس پورے معاملے کو مشتبہ مانتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔