Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 21, 2021

ضلع ‏میں ‏ آکسیجن ‏، ‏وینٹیلیٹر ‏، ‏و ‏ کورونا ‏کے ‏ علاج ‏کے ‏ لیے ‏ بیڈ ‏کی ‏ کمی ‏ نہیں. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ ضلع ‏مجسٹریٹ ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /21 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
ضلع انتظامیہ نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج میں لاپرواہی اور بیڈ دستیاب نہیں ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے جو پوری طرح بے بنیاد ہے۔ضلع میں کورونا مریضوں کیلئے بڑی مقدار میں بیڈ موجود رہے۔
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے پریس کو جاری ریلیز سے بتایا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے اسکول مٹیاری کیراکت میں 225بیڈ،ضلع اسپتال میں قائم ایل ون اسپتال میں 100بیڈ اور حوض گاؤں واقع ٹرامہ سینٹر میں 30بیڈ کا اسپتال کورونا مثبت مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب ہے۔اس کے علاوہ سنگین مریضوں کیلئے 24وینٹی لیٹر ضلع اسپتال میں اور 12دیگر پرائیویٹ اسپتالوں میں موجو دہے۔ضلع میں آکسیجن سلینڈ بھی بھاری مقدار میں دستیاب ہے۔کسی بھی شہری کو آکسیجن سلینڈر کی ضرورت ہے تو وہ اسپتال سے رابطہ کر حاصل کر سکتا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا کے مشتبہ مریض علامت نظر آنے پرکنٹرول روم میں فون کریں جہاں سے صحت اہلکاروں کی ٹیم جانچ کرنے کے بعد ضلع اسپتال میں داخل کرائے گی جہاں وقت سے بہتر علاج شروع کیا جا سکتا ہے۔