Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 21, 2021

آکسیجن ‏ ٹینکر ‏کے ‏لیک ‏ہونے ‏ سے ‏ مچی ‏ افراتفری ‏22افراد ‏کی ‏ ہوئی ‏موت ‏. ‏

ناسک.. مہاراشٹر /صدائے وقت /ذرائع : 21اپریل 2021ا
++++++++++++++++++++++++++++++
 ناسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک کے لیک ہونے سے پوری ریاست مہاراشٹر میں ہنگامہ برپا ہے۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپی نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں اب تک گیارہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔موصوف نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ آکسیجن ٹینک سے آکسیجن رسنے سے دباؤ کم ہوا اور 11 ہوادار مریض ہلاک ہوگئے۔
کارپوریشن کے ذاکر حسین کووڈ سینٹر میں ٹینک میں آکسیجن بھرنے کے دوران ٹینک پائپ ٹوٹنے کے بعد بہت سے کورونا مریضوں کو نکال لیا گیا۔ مریضوں کی حالات قابو میں ہیں لیکن اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں وزیر فوڈ اینڈ ڈرگس نے کہا کہ قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے ۔