Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 21, 2021

آج سے مہاراشٹرا میں مکمل لاک ڈاؤن ممکن. ‏

. ممبئی. /صدائے وقت /21 اپریل 2021)
++++++++++++++++++++++++++++
 مہاراشٹرامیں کورونا وائرس کے انفیکشن کی
 روک تھام کے لیے عائدپابندیاں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، مہاراشٹرا میں مکمل لاک ڈاؤن کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مہاراشٹرا کی کابینہ نے ریاست میں سخت لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہاہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔ ایسی صورتحال میں آج (بدھ) آٹھ بجے سے لاک ڈاؤن سخت انداز میں نافذ کردیا جائے گا لیکن 
وزیراعلیٰ جلد ہی اس کا اعلان کرسکتے ہیں۔منگل کو مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہاہے کہ ہم نے سی ایم ادھو ٹھاکرے سے بدھ کی شام 8 بجے سے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریاست کے تمام وزرا نے چیف منسٹرسے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بارے میں جلد ہی فیصلہ لیں۔