Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 12, 2021

پنچایتی ‏ انتخابات ‏کو ‏ لیکر ‏ ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏کی ‏ امید ‏ واروں ‏کے ‏ ساتھ ‏ میٹنگ ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /12 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے پیر کے روز بخشاء بلاک کے پرائمری اسکول سوجیا مؤ،نوپیڑواں بازار اور پرائمری اسکول سرائے ہرکھو میں پنچایت الیکشن کے امیدواروں اور گاؤں والوں کے ساتھ میٹنگ کیا۔
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیا کہ انتخابی تشہیر کے دوران کورونا کی گائیڈلائن پر ہر حال میں عمل کیا جائے گا۔دوسرے صوبوں سے آنے والوں لوگوں کو ایک ہفتہ گھر میں کوارنٹین میں رکھنے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی فرد میں کورونا کی علامت دکھائی دینے پر نگرانی کمیٹی کو اطلاع دیں تاکہ ان کا وقت سے علاج شروع کیا جائے سکے۔انھوں نے امیدواروں کو ہدایت دیا کہ صاف شبیہ والے افراد کو ہی پولینگ ایجنٹ بنائے جس سے الیکشن میں کسی طرح کی پریشانی پیش نہ آئے۔الیکشن کے دوران پولنگ میں خلل پیدا کرنے والوں کی اطلاع ایس ڈی ایم،سیکٹر مجسٹریٹ،زونل مجسٹریٹ سمیت دیگر افسران کو دینے کی ہدایت دیا۔پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی تشہیر کریں۔انھوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے رات میں کرفیو نافذ ہے،ایسے میں کوئی بھی امیدوار رات کے وقت تشہیر کرتے یا بھیڑ جمع کرنے کی اطلاع پر سخت کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے گاؤں والوں کو بلا خوف اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کیا۔