Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 21, 2021

درخت ‏ سے ‏ لٹکتی ‏ ہوئی ‏ نوجوان ‏کی ‏ لاش ‏ ملنے ‏ سے ‏ علاقے ‏میں ‏ سنسنی ‏

جون پور اتر پردیش /صدائے وقت /21 اپریل 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے چیترہاں گاؤں میں بدھ کے روز سرائے محی الدین پور۔اکھنڈنگر روڈ پر واقع درخت سے نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش ملنے سنسنی پھیل گئی۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔بتاتے ہیں کہ متوفی کافی دنوں سے اپنی بھابھی سے شادی کرنے کی ضد کررہا تھا اور گزشتہ روز ہی اپنے بھائی کے سسرال آیا تھا۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سلطان پور ضلع کے دیہات کوتوالی کا رہنے والا سمت21ولد دیارام گوتم کے بھائی رویندر کی شادی مقامی تھانہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں میں ہوئی تھی۔بتاتے ہیں کہ نوجوان اپنی بھابھی سے یک طرفہ معاشقہ کرنے لگا تھا اور اہل خانہ سے کئی بار بھابھی سے شادی کرنے کی ضد کی تھی جس پر گھر میں کافی تنازعہ ہو تھا۔کچھ روز قبل دوبارہ اسی بات کو لیکر ہوئے تنازعہ کے بعد رویندر اپنی بیوی کو لیکر سسرال چلاآیا۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روز متوفی اپنے بھائی کی سسرال چلا آیا جہاں دونوں کے درمیان کافی بحث ہوئی تھی۔بدھ کی الصبح گاؤں کے لوگ چہل قدمی کیلئے گاؤں سے باہر نکلے تو سڑک کنارے واقع درخت سے نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش دیکھ اطلاع بھائی کے سسرال سمیت پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔واردات کو لیکر گاؤں میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔