Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 5, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں. ‏. ‏. ‏. ‏

جونپور. اتر پردیش /صدائے وقت /5اپریل./نمائندہ. 
+++++++++++++++++++++++++++++
رام پور تھانہ حلقہ کے جمالاپور بازار کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سے بے قابو ہو کر گرنے سے پیچھے بیٹھے لڑکے کی موت ہو گئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے جیتاپور گاؤں کا رہنے والا اوم پرکاش پیر کی صبح اپنے 12سالہ بیٹے پون کو لیکرموٹرسائیکل سے بھائی کی سسرال چراری گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ دوپہر میں واپس آتے وقت موٹرسائیکل سوار جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ بازا رکے قریب پہنچا،پیچھے سے آرہی ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس سے پیچھے بیٹھا لڑکا نیچے گر ٹرک کی زد میں آگیا اور جائے واقوعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹرک کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پیر کے روز مڑیاہوں،رام نگر،رام پور اور برسٹھی بلاک پر پنچایت الیکشن کے امیدواروں اور گاؤں والوں کے ساتھ میٹنگ کیا۔
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیا کہ انتخابی تشہیر کے دوران کورونا کی گائیڈلائن پر ہر حال میں عمل کیا جائے گا۔دوسرے صوبوں سے آنے والوں لوگوں کو ایک ہفتہ گھر میں کوارنٹین میں رکھنے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی فرد میں کورونا کی علامت دکھائی دینے پر نگرانی کمیٹی کو اطلاع دیں تاکہ ان کا وقت سے علاج شروع کیا جائے سکے۔انھوں نے امیدواروں کو ہدایت دیا کہ صاف شبیہ والے افراد کو ہی پولینگ ایجنٹ بنائے جس سے الیکشن میں کسی طرح کی پریشانی پیش نہ آئے۔پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی تشہیر کریں۔ووٹروں کو لالج دینے،پیسہ دینے اور حق رائے دہی کا استعمال کرنے سے روکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔گاؤں و الوں سے انھوں نے بلا خوف اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کیا۔انھوں نے ہدایت دیا کہ الیکشن میں خلل پیدا کرنے اور باہری لوگوں کے گاؤں میں آنے والوں کی خوفیا اطلاع دیں۔انھوں نے سبھی امیدواروں کو یقین دہانی کرائی کہ الیکشن صفاف اور پوری ایمانداری سے اختتام کرایا جائے گا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم مڑیاہوں منگلیش دوبے،سی او ایس پی اپادھیائے،بی ڈی او راجیوکمار،راجیو سنگھ،راجن رائے،ضلع اقلیتی بہبود افسر کملیش کمار موریہ سمیت دیگر افسران موجود رہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++. 
برسٹھی تھانہ حلقہ کے بھیسہا گاؤں میں گزشتہ دیر شب نصف درجن کی تعداد میں پہنچے مویشی اسمگلرو ں نے دکاندار کو پیٹ کر قیمتی سامان اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس تفتیش میں لگ گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سابق پردھان شمبھو ناتھ یادو کی مذکورہ گاؤں میں کیرانہ اور ہارڈویر کی دکان ہے۔الزام ہے کہ دیر شب رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر نکلا اسی دوران باہر کھڑے مویشی اسمگلروں کو دیکھ کھڑے رہنے کے بابت پوچھا تو سبھی مشتعل ہو گئے اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے دکان میں داخل ہو کر اندر رکھا قیمتی سامان سمیت 20ہزار روپے نقدی اٹھا لے گئے۔