Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 5, 2021

جنر اسٹور ‏کے ‏ گودام ‏میں ‏ لگی ‏آگ ‏. ‏ بڑی ‏ مشقت ‏کے ‏ بعد ‏آگ ‏پر ‏ قابو ‏ پایا ‏ گیا ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ لاکھوں ‏کا ‏ نقصان ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /5اپریل 2021 
==============================
شہر کوتوالی حلقہ کے اولندگنج واقع ایک ہوٹل کے  بغل میں جنرل اسٹور کے گودام میں بجلی کی سارٹ سرکٹ سے نکلی چنگاری سے لگی آگ سے پورا گودام جل کر خاک ہو گیا۔شہر کے سب سے مصروف ترین علاقہ میں آگ لگنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ اور مقامی کوتوالی نے سڑک کے آمد ورفت کو بند کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
 اطلاع کے مطابق شہر کے چندرا ہوٹل کے بغل میں آنند مشرا کی جنرل اسٹور کی دکان ہے۔جنرل اسٹور کے سامان کو رکھنے کیلئے اس نے دوسرے تلے پر گودام بنا رکھا ہے۔بتاتے ہیں کہ پیر کی صبح بجلی کے سارٹ سرکٹ سے گودام میں آگ گئی۔آگ لگنے کے بعد گودام سے تیزی سے نکلتے دھنواں کو دیکھ لوگ سہم گئے اور اطلاع دکان مالک سمیت پولیس اور فائر برگیڈ کو دی گئی۔شہر کے مصروف ترین علاقہ میں لگی آگ کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس سرگرم ہو گئی سڑک کی ٹریفک کو بند کر دیا گیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھانے میں لگ گئی۔تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا لیکن گودام میں رکھا سب سامان جل کر تباہ ہو چکا تھا۔متاثر کے مطابق آتشزدگی میں تقریباً دو لاکھ سے زیادہ کے سامان پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں۔