Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 20, 2021

جدید ‏لب ‏و لہجہ ‏کے ‏نمائندہ ‏ شاعر ‏"سلطان ‏اختر کا ‏ انتقال ‏. ‏


 سلطان اختر جدید اردو غزل کے نمائندہ
..  شاعرتھے----مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی

پٹنہ /صدائے وقت /عبد الرحیم برہولیاوی/20 اپریل 2021 . 
+++++++++++++++++++++++++++++
سلسلہ میرے سفر کا کبھی ٹوٹا ہی نہیں.  کہنے
 والے جدید لب و لہجہ کے نمائندہ شاعر جناب سلطان اختر کا دنیا کا حیاتیاتی سفر اج مورخہ ٢٠اپریل کو صبح پانچ بجے اختتام کو پہنچ گیا. یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے. انکی جدائی کا
 غم ادبی دنیا میں دور تک محسوس کیا جائے گا اور دیر تک باقی رہے گا. ١٦ستمبر١٩٤٠کو سہسرام میں پیدا ہونے والے اس عظیم شاعر کی جدید شاعری کی گونج پوری اردو دنیا میں محسوس کی گئی. یوں انہوں نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی لیکن انکی پہچان اور شناخت غزل کے حوالے سے تھی ان خیالات کا اظہار مجلس اردوصحافت کے صدر، اردو کارواں کے نائب صدر اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ جناب سلطان اختر کا بچھڑ جانا بڑا ادبی سانحہ ہے اللّٰہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین