Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 19, 2021

جونپور ‏کی ‏ مختصر ‏و ‏ اہم ‏خبریں ‏. ‏. ‏. ‏

جونپور... اتر پردیش /صدائے وقت /19 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے بیلواں دلت بستی سے گزری ریلوے ٹریک پر ٹرین کے سامنے کود کر نوجوان نے خودکشی کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کرائی۔
اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے رانی پور گاؤں کا رہنے والا رام گوپال ویشوکرما 22ولد دیارام ویشوکرما گھر میں ہوئے تنازعہ سے عاجز آکر مذکورہ بستی پہنچ گیا۔بتاتے ہیں کہ نوجوان بستی سے گزرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر پہنچااور وہیں کچھ وقت انتظار کر تا رہا۔دوپہر میں ممبئی سے گورکھپور جانے والی گودان ایکسپریس کے آتے ہی وہ ٹرین سے سامنے کود گیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔واقعہ ہوتے ہی بستی کے لوگوں نے اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
+++++++++++++++++++++++++++++
جون پور.  
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاخہ پشچم گاؤں میں پیر کی دوپہر میں پرانی رنجش کو لیکر شہ زور پڑوسیوں نے ایک کنبہ پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر ضعیف سمیت تین لوگوں کی پٹائی کرزخمی کر دیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رام کمار کا اپنے پڑوسی سے زمینی تنازعہ کو لیکر پرانی رنجش چلی آرہی ہے۔بتاتے ہیں کہ پیر کے روز کسی بات سے ناراض شہ زور پڑوسی لاٹھی ڈنڈہ لیکر اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور رام کمار75،وندنا30اور سرشٹی5کو پیٹ کر زخمی کر دیا۔شور سنتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے مداخلت کراتے ہوئے سبھی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیا۔پولیس معاملے میں تحریر لیکر کارائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
++++++++++++++++++++++++++++ 
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور اسپتالوں میں اودیات سمیت آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے مریضوں کے علاج اور کورانٹین کرانے کیلئے شہر کے اسنیہا سپر ہاسپٹل ٹی ڈی کالج روڈ،شیوائے نیورو ہاسپٹل،عشا ہاسپٹل،آر جے اسپتال،کنور داس سواشرم پچہٹہاں،آشادیپ اسپتال اینڈ ہارٹ چیسٹ سینٹر،کرشنا ہارٹ کیر،سنیتا اسپتال،سدھارتھ اسپتال،شاردا اسپتال،کملا اسپتال،جے ڈی میموریل اسپتال کو سبھی بیڈ،فرنیچر اور اسٹاف کے ساتھ حصول میں لے لیا ہے۔اس اسپتالوں میں اب کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔