Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 27, 2021

قانونی ‏ خدمت ‏اٹھارتی ‏کا ‏ لیگل ‏ کیمپ ‏کا ‏انعقاد ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /27 اپریل 2021 
++++++++++++++++++++++++++++
اتر پردیش لیگل سروس اتھارٹی کی ہدایت پر منگل کے روز ضلع جج ایم پی سنگھ کی اجازت سے اتھارٹی کی سیکریٹری مسز شنوانی راوت کی قیادت میں قانونی خدمت اتھارٹی کا خواندگی کیمپ کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع جیل کا معائنہ اور خواتین قیدیوں کے مفاد کے لئے کیا گیا۔
 اس موقع پر ڈپٹی جیلر سنیل دت مشرا نے بتایا کہ جیل میں کل 54 خواتین قیدی ہیں، جن میں 04 کو سزا ہو چکی ہے دیگر 50 زیر سمارت ہیں۔ کچھ خواتین کے ساتھ6 سال سے کم عمر کے بچے ہیں جن کی تعداد 8 ہے۔ خواتین قیدیوں کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ضرورت کے مطابق قانونی امداد حاصل کی جارہی ہے۔ لیگل ایڈ سیل ضلع جیل میں قیدیوں کو قانونی مشورے اور مدد فراہم کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، ڈپٹی جیلر نے بتایا کہ کوئی بھی قیدی ایسا نہیں جس کے پاس پیروی کے لئے کوئی وکیل نہ ہو۔ ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے ذریعہ اس کی درخواست پر مقرر کیا گیا پینل کے وکیل مہیا کیے جاتے ہیں۔
سیکرٹری مسز شیوانی راوت نے ان قیدیوں کو حفاظت کے اصولوں کے بارے میں بتایا۔کوویڈ 19 انفیکشن کی دوسری لہر سے مناسب معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا، ماسک کا استعمال کرنا اور باقاعدگی سے ہاتھوں کو سینیٹائزر یا صابن سے دھونے کیلئے بیدار کیا۔ انھوں نے قیدیوں کوہندوستانی آئین میں بیان کردہ بنیادی آئینی اور جیل کے حقوق کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ کوویڈ 19 ویکسینیشن کے سلسلے میں پوچھے جانے پر ڈپٹی جیلر نے بتایا کہ جیل میں 45 سال سے زیادہ 190 قیدی ہیں، جن میں سے 107 قیدیوں کوویکسین کی دونوں خوراک دی گئی ہے اور پہلی خوراک 83 قیدیوں کو دی جا چکی ہے۔       سکریٹری محترمہ شیوانی راوت نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قیدیوں کی ضمانت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ جیل میں قائم قانونی سروس کلینک مجازی انداز میں جاری رہیں گے۔