Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 27, 2021

ضلع کے سنیئر صحافی اور کانگریسی لیڈر ساجد حمید کا مختصر ‏ علالت ‏کے بعد ‏ انتقال ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /27 اپریل 2021. 
==============================
ضلع کے سنیئر صحافی اور کانگریسی لیڈر ساجد حمید کا مختصر علالت میں گزشتہ دیر شام انتقال ہو گیا۔صحافی کی موت کی خبر ملتے پورے سوگ کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی ضلع کے سیاسی،سماجی اور صحافت کے شعبہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کی رہائش پر پہنچ کر تعزیت پیش کی۔
واضح ہو کہ مرحوم ساجد حمید شہر کے روہٹا محلہ کے رہنے والے تھے۔مرحوم ایک اخبار کے مدیر کے علاوہ مسلم یتیم خانہ کے مینیجراورکانگریسی کمیٹی کے سابق شہر صدر کے عہدے پر کئی سال فائز رہے۔اپنی خبر وں اور شیرنی زبان کی وجہ سے سب کے دلوں پر راج کرتے تھے۔گزشتہ روز یکایک طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔مرحوم کی نماز جنازہ یتیم خانہ میں ہوئی جس کے بعد آبائی قبرستان میں چند احباب کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی۔