Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 27, 2021

دو ‏مئی ‏کو ‏پنچایت ‏الیکشن ‏ کی گنتی ‏کووڈ ‏ گائیڈ ‏ لائن ‏کے ‏ مطابق ‏ ہوگی ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ اے ‏ ڈی ‏ ایم ‏فائننس ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /27 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
اے ڈی ایم فنانس اینڈ ریونیو رام پرکاش نے بتایا کہ پنچایت الیکشن کی ووٹ شماری آئندہ2مئی کو ضلع کے سبھی بلاکوں پر قائم مرکز پر ہوگی۔صوبے اور ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے مد نظر ووٹ شماری عمل میں کووڈ19گائیڈلائن پر عمل کیا جانا ہے تاکہ وائرس کا انفکشن پھیل نہ سکے۔
انھوں نے مختلف عہدوں کیلئے سبھی
 امیدواروں اور ان کے ایجنٹ اپنا کورونا جانچ اپنے حلقہ میں پرائمری،کمیونٹی صحت مرکز پر قائم کورونا مرکز پر کرا لیں۔انھوں نے بتایا کہ ایجنٹ اور امیدواروں کو کورونا کی منفی رپورٹ ساتھ میں لانے پر ہی ووٹ شماری میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی۔اے ڈی ایم نے بتایا کہ سبھی شماری مرکز کے مین گیٹ پر جانچ کر سینٹائز کیا جائے گا۔شماری مرکز میں بغیر ماسک کے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔