Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 27, 2021

آکسیجن ‏و ‏ ادویات ‏کی ‏ کالا ‏ بازاری ‏کو ‏ روکنے ‏کے ‏لیے ‏پولس ‏ ٹیم ‏نے ‏ میڈیکل ‏ اسٹور ‏و ‏ آکسیجن ‏ پلانٹ ‏کی ‏ جانچ ‏کی ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت 27 اپریل 2021. 
==============================
آکسیجن سلینڈر اور اودیات کی کالا بازاری کو روکنے کیلئے پولیس کی ٹیموں نے منگل کے روز شہر کے بڑے میڈیکل اسٹور اور آکسیجن پلانٹ پر پہنچ کر جانچ کیا۔افسران کی موجودگی میں دکانوں کے رجسٹر اور اودیات کا ملان کرایا گیا۔اس دوران آپریٹروں کو اسٹاک ملان کرانے کا انتباہ دیتے ہوئے ایک آکسیج سپلائر کے خلاف نوٹس جاری کی گئی۔
ضلع میں آکسیجن کے لئے مریضوں کے تیمارداروں کا در۔در بھٹکنا اور کورونا کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی چنداودیات کی کالابازاری کی شکایت ملنے پر منگل کے روز ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار کی قیادت میں ٹیم نے شہر کے 15آکسیجن پلانٹ اور میڈیکل اسٹور پر جانچ کرنے پہنچی۔جانچ کے دوران اوم گیس سپلائر ایجنسی پر آکسیجن کے سلینڈر ملے لیکن اسٹاک رجسٹر اور سپلائی کئے گئے سلینڈر کی فہرست مہیا نہیں کرائی گئی جس پر اے ایس پی نے ڈرگ انسپکٹر کو آگاہ کراتے ہوئے کاروائی کی ہدایت دی۔ادھر ضلع سپلائی افسر ڈاکٹر وی پی مشرا کی ہدایت پر میڈیکل اسٹوروں پر بھی جانچ کی گئی۔نزلہ،کھانسی،ایلرجی سمیت دیگر اودیات کے زیادہ قیمت پر فروخت کئے جانے کی شکایت پر ٹیم نے درجن بھر دکانوں کے ریکارٹ لیکر موجود گاہکوں سے معلومات حاصل کی۔اس ضمن میں فوڈ انسپکٹر انل کمار رائے نے بتایا کہ دکانداروں سے زیادہ قیمت وصولنے پر کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔نقلی دوا کے فروخت کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔