Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 27, 2021

چائلد ‏کیئر ‏ اسپتال ‏میں ‏شہ ‏ زوروں ‏کا ‏ ہنگامہ ‏و ‏ مارپیٹ ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت 27 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج قصبہ کے ایک اسپتال میں بچے کا علاج کرانے پہنچے اہل خانہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جم کر ہنگامہ کیا۔اسپتال میں ہنگامہ کی اطلاع پر پہنچے کارپوریٹر نے مداخلت کی تو شہ زوروں نے کارپوریٹر سمیت اسپتال کے ملازمین کی پٹائی کر دی۔گھنٹوں چلے اس ہنگامہ سے اسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں میں خوف قائم ہو گیا۔اطلاع پر پہنچی پولیس کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے پرانی بازار کا رہنے والا ایک نوجوان اپنے بچے کا علاج کرانے کیلئے قصبہ کے ڈیہوا بھادی واقع چائلڈ کیئر اسپتال پہنچا۔بتاتے ہیں کہ اسپتال میں ڈاکٹر محفوظ احمد نے بچے کو دیکھ کر دوا لکھ دیا جس کے بعد نوجوان میڈیکل اسٹور پر اپنے بچے کو آکسیجن لگانے کی ضد کرنے لگا۔ملازمین سمیت ڈاکٹر نے آکسیجن لگانے کی ضرورت سے منع کیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کو فون کر بلا لیا اور ہنگامہ کرنے لگا۔اسپتال میں ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی کارپوریٹر شیم پرکاش نے پہنچ کر معاملہ ختم کرانے کی کوشش کرنے لگے تو شہ زوروں نے ملازمین سمیت ان کے ساتھ بھی مارپیٹ شروع کر دی۔شہ زوروں نے ہنگامہ میں اسپتال میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔اسپتال میں ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی سی او انکت کمار،نائب تحصیلدار امت کمار سنگھ کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے اسپتال کے ڈاکٹر سمیت ملازمین کا بیان لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔