Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 26, 2021

ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاوس کو بنایا جائے گا عارضی کورونا کیئر سینٹر : مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی "کورونا کیئر سنٹر " کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔

نئی دہلی :/صدائے وقت /ذرائع 26 اپریل 2021. 
===============================
 ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی "کورونا کیئر سنٹر" کے  طور پر ریاستی حکومتوں کو استعمال کرنے کے لئے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گيا ہے ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی "کورونا کیئر سنٹر " کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔
ریاستی حج کمیٹی کی عمارتوں کو ریاستی حکومتوں کے استعمال کے لئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں گجرات (احمد آباد) ، کرناٹک (بنگلور) ، کیرالہ (کالی کٹ ) ، دہلی (ترکمان گیٹ) ، تلنگانہ (حیدرآباد) ، مغربی بنگال (کولکاتہ) ، مدھیہ پردیش (بھوپال) ، اتر پردیش (لکھنؤ) ، اتر پردیش (غازی آباد) ، مہاراشٹر (ناگپور) ، جموں وکشمیر (سری نگر) ، تمل ناڈو (چنئی) ، راجستھان (جے پور) ، بہار (پٹنہ) ، جھارکھنڈ (رانچی) اور تریپورہ (اگرتلہ) شامل ہیں ۔
ملک میں  کورونا کے قہر کے دوران مسلسل پانچویں دن تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.52 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ مسلسل تیسرے دن بھی دو لاکھ سے زائد مریضوں نے اس وبا کو شکست دی ہے ۔ اس دوران پیر کی صبح تک ملک میں 14 کروڑ 19 لاکھ 11 ہزار 223 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 352991 نئے معاملات کے سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ اس دوران 219272 مریض صحتمند بھی ہوگئے ہیں ۔ اس سے قبل اتوار کے روز 217113 ریکارڈ متاثرہ افراد کے ٹھیک ہونے کے بعد انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دےدی گئی۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار 382 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
دوران فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 2813658 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 2812 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 195123 ہوگئی ہے۔