Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 31, 2021

18 سے ‏44 ‏سالکے ‏لوگوں ‏کی ‏ٹیکہ ‏کاری ‏کا ‏کام ‏آج ‏یکم ‏جون ‏سے ‏شروع ‏ہوگا۔

مؤناتھ بھنجن۔۔اتر پردیش ۔۔
صداؠے وقت۔ (نا مہ نگار)۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مئو ضلع میں یکم جون 2021 سے 18 سال سے لیکر 44 کے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری اتر پردیش حکومت امت موہن پرساد کا لیٹر ڈی ایم امت سنگھ بنسل اور چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ستیش چندر سنگھ کو موصول ہوچکا ہے ۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ستیش چندر سنگھ نے بتایاکہ حکومت کے ذریعہ بھیجا گیا لیٹر موصول ہوچکا ہے اور منگل کے روز سے ضلع میں 18 سال سے لیکر 44سال کے درمیان کے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی
 ۔انہوں نے بتایاکہ لیٹر کے عین مطابق کم آبادی والے اضلاع میں ہر روز کم از کم 1000 شہریوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی ۔کچھ نئے سیشن کے مقام کا انتخاب کیاجارہا ہے ،اس مقاموں میں ضلع کورٹ اور انفارمیشن اینڈ رابطہ محکمہ دفتر جہاں پر میڈیا سے منسلک صحافیوں کی ٹیکہ کاری عمل میں آئے گی ،علاوہ ازیں سرکاری دفاتر کیلئے دو سیشن کا انعقاد کیاجائیگا ۔سی ایم او نے مزید کہاکہ ان باتوں کو خاص خیال رکھیں کہ کووڈ 19کا یہ ٹیکہ سب سے محفوظ ٹیکہ ہے ۔یہ جسم پر کسی بھی قسم کا اثر نہیں ڈالتا ۔اگر کسی کو کورونا کا ٹیکہ لگنے کے بعد معمولی سے دقت محسوس ہو، تھکان کا احساس ہو ،کنپکپی یا بخار جیسا فیل ہو،سردرد ، متلی ،جوڑوں یا مسلس میں درد جیسا معلوم ہوتو اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکہ جسم پر اپنا اثر کررہا ہے ۔طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اپنے نزدیکی کمیونٹی صحت مرکز پر جاکر ڈاکٹر سے صلاح ومشورہ کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع میں 45 سال سے اوپر والوں کی بھی ٹیکہ کاری جاری رہے گی ۔یہ ٹیکہ کاری سرکار صحت مراکز پر کی جارہی ہے جو پوری طرح سے مفت ہے ۔ڈسٹرکٹ امیونائزیشن افسر ڈاکٹر بی کے یادو نے بتایا کہ ضلع میں 18 سے 44سال کے لوگوںیا اس سے اوپر کے سبھی عمر کے لوگوںکی ٹیکہ کاری کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرانا لازمی ہے ۔ٹیکہ کاری سے قبل اگر الرجی ، بخار ، خون بہنے ، یا خون کے پتلا کرنے کی کوئی دوا کا استعمال کررہے ہیں ،یا پھر قوت مدافعت کم ہے تو متعلقہ ہیلتھ افسر کو مطلع کریں ۔حاملہ یا شیر خوار کرانے والی خاتون ٹیکہ لگانے سے پہلے ہیلتھ افسر کو پوری جانکاری دینی ہوگی ۔سیرم انسٹی ٹیوٹ کی فیکٹ شیٹ کے مطابق کووی شیلڈ ٹیکہ 18 سال اور اس سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کیلئے ہے ۔ یہ ٹیکہ ان لوگوں کو نہیں لگنا ہے جنہیں پہلی خوراک کے بعد زبردست الرجی ہوئی ہو ،اس کیلئے ڈاکٹر سے صلاح لیں ۔مستفیض کو کوی شیلڈ سے منسلک برے اثرات کو لیکر عام طور سے تھکان محسوس ہونا یا پھر بخار کو محسوس ہونا ،سردرد کی شکایت ہوسکتی ہے ۔ویکسین لگنے کے بعد کچھ گھنٹوں میں اگر کوئی سائڈ ایفکٹ نظر آئے تو اس بارے میں ویکسین لگانے والے کو فوری اطلاع دیں یا پھر ضلع کووڈ 19 کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر پر ٹول فری نمبر 1077،ہیلپ لائن نمبر0547-2221565,، ریاستی ہیلپ لائن نمبر 104پر رابطہ کریں ۔